Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسرائیلی فوجیوں کی رفح میں مسجد کی بے حرمتی، ڈائننگ ہال بنادیا،مسلم امہ کا غم وغصہ کا اظہار

Share your love

غزہ: رفح میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ایک مسجد کو فوجی چوکی میں شامل کرکے باورچی خانہ اور ڈائننگ ہال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کے اندر کھانے پینے کی اشیا بکھری ہوئی ہیں اور کچھ اہلکار کھانا بھی کھا رہے ہیں۔

مسجد کو فوجی چوکی کے ریستوران میں تبدیل کرنے کے لیے اس کی ساخت اور انفرا اسٹریکچر کو تبدیل کیا گیا۔

ویڈیو میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہنستے ہوئے باتیں کرتے اور ویڈیو بناتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مسجد کی اس بے حرمتی پر فلسطینیوں سمیت پوری دنیا کے مسلمان غم زدہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کے کمنٹس میں اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے دہشت گردی قرار دیا۔

خیال رہے کہ رفح کے مغربی علاقے میں اسرائیلی فوجییوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے شدید بمباری کی۔ جس کے باعث سیکڑوں پناہ گزین جانیں بچانے کے لیے اپنے گھروں اور خیموں کو چھوڑ کر دوسرے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!