Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آئر لینڈ اور امریکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہو گیا

Share your love

فلوریڈا:فلوریڈا میں ہونے والی بارش نے پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کی آخری اُمید پر پانی پھیر دیا.

فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 30 واں میچ امریکا اور آئر لینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا جو بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو میچ کا ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

 

ایک پوائنٹ ملتے ہی امریکا کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی جبکہ پاکستان کیلئے اگر مگر کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں داخلے کے تمام راستے بند ہو گئے۔

گروپ اے میں سے بھارت اور امریکا کی ٹیموں نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، پاکستانی ٹیم پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکی۔

پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم نے 2007 اور 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی، 2010 اور 2012 کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل اور 2022 کے ورلڈ کپ میں فائنل میں جگہ بنائی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!