مرد و خواتین میں سے کون زیادہ گوشت کھاتا ہے؟
Share your love
اسلام آباد:انسانی صحت کے لیے گوشت بہت ضروری ہے لیکن اس کی زیادتی کبھی کبھار نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے۔
گوشت پروٹین وٹامن، آئرن اور زنک سے بھرپور غذا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ گوشت کھاتے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ گوشت کے صحت پر ہونے والے فوائد کی وجہ سے خواتین کو بھی اسے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔
ماہر غذائیت مشیل روتھنسٹین نے کہا ہے گوشت پروٹین، وٹامن، آئرن اور زنک سے بھرپور غذا ہے۔
ماہرین کے مطابق پروٹین پٹھوں اور ہڈیوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، وٹامن بی دماغ کو صحت مند رکھتا ہے جبکہ قوت مدافعت کے لیے زنک بہت ضروری ہوتا ہے اور جسم میں خون کی گردش کے لیے آئرن بہت ضروری ہوتا ہے۔
دوسری جانب بڑا گوشت چکنائیوں سے بھرا ہوتا ہے اس لیے اس کے زیادہ استعمال سے کولیسٹرول کی سطح بڑھ سکتی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ سال شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ گوشت کھانے والے افراد میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ مرد اور خواتین دونوں کو گوشت کا استعمال اعتدال سے کرنا چاہیے۔