Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اونٹنی کے زخمی ہونے کا واقعہ ناقابلِ برداشت ہے، گورنر سندھ

Share your love

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے نے ہم سب کو ہلا دیا ہے، میری بیٹی نے مجھ سے کہا کہ اس اونٹنی کو لازمی جا کر دیکھیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے ملیر میں واقع اینیمل شیلٹر میں زخمی اونٹنی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اونٹنی کے زخمی ہونے کا واقعہ ناقابلِ برداشت ہے، اونٹنی کو ہمارے مذہب میں خاص مقام حاصل ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اونٹنی کے قتل پر اللّٰہ نے ایک قوم پر عذاب نازل کیا تھا، میں مانتا ہوں کہ ایسے واقعات پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے زبان جانور کے ساتھ زیادتی کی گئی، آج ہم اگر کچھ کر نہیں سکتے لیکن آواز تو اٹھا سکتے ہیں، ظلم انسانوں پر ہو یا جانوروں پر سب اللّٰہ کی مخلوق ہیں۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ میں اینیمل شیلٹر آ کر بہت مطمئن ہوا ہوں، اونٹنی کا علاج بہت اچھی طرح ہو رہا ہے۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ظلم کو کرنے والے شخص کا تعلق سندھ کی دھرتی سے نہیں، میں سندھ حکومت سے کہوں گا کہ اصل مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!