Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سعودی عرب نے عمرہ ویزوں کا اجرا شروع کردیا

Share your love

مکہ مکرمہ:سعودی وزارت حج و عمرہ نے بعد از حج سیزن کے لیے عمرہ ویزے جاری کرنا شروع کردیے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ ویزوں کا اجراء بدھ کو مناسکِ حج کے اختتام کے بعد کیا گیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمینِ حج کی آسانی کے لیے 23 مئی سے ایک ماہ کے لیے نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرنا بند کردیے تھے۔

اس عرصے کے دوران تمام قسم کے وزٹ ویزا ہولڈرز کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

سعودی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمرہ ویزے کے اجراء کی بحالی سے عمرہ زائرین کی آمد کو ہموار کیا جائے گا، وزارت زیادہ سے زیادہ زائرین کو ایڈجسٹ کرنے اور ان کی ضروریات اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!