Enter your email address below and subscribe to our newsletter

مسلح افواج کا 25 ویں برسی پر کیپٹن کرنل شیر خان کو خراج عقیدت

Share your love

راولپنڈی:پاک فوج کی جانب سے 25 ویں برسی پر کیپٹن کرنل شیر خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیفس نے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی مثالی قیادت اور غیرمتزلزل عزم ہر قیمت پر دفاع وطن کیلئے ہمارے حوصلے کو تقویت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ کارگل جنگ میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری نے ان کا نام تاریخ میں بہادری، پختہ عزم اور غیرمتزلزل وفاداری کے ساتھ رقم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا غیر متزلزل عزم اور مادر وطن سے وفاداری کی بدولت تاریخ میں ان کا نام زندہ رہے گا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شہادت مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی رہے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!