Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا آرڈر سپریم کورٹ میں چیلنج

Share your love

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کے بارے اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

وفاقی حکومت نے بشری بی بی آڈیو لیکس کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25جون کے آرڈر کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اداروں کے سربراہان کی طلبی اور ان سے رپورٹس منگوانا فیکٹ فائنڈنگ کے مترادف ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے ہائی کورٹ میں پٹیشنر نجم الثاقب کی درخواست پارلیمانی کمیٹی کی طلبی کیخلاف تھی جو معاملہ ختم ہوچکا، معاملہ ختم ہونے پر غیر موئثر ہوچکا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ غیرموثر درخواست کے نکات سے ہٹ کر کارروائی کر رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو ازخودنوٹس کارروائی کررہی ہے جبکہ ہائی کورٹ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار نہیں۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو 25 جون کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!