عمر ایوب کا استعفی بانی تحریک انصاف نے مسترد کردیا، رؤف حسن
Share your love
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ عمر ایوب ہی پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر کام جاری رکھیں گے کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت خود انتظامیہ نے پرپوز کیا ،ہم تو ایف 9 پارک یا پریڈ گراونڈ میں جلسہ کرنا چاہ رہے تھے۔ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے جلسے تو ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل کا فیصلہ کل ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کل کہا تھا کہ عمر ایوب ہی بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھیں گے اور وہ ہی پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہوں گے، اس حوالے سے ہم نے با ضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت کو خود انتظامیہ نے تجویز کی تھی، جبکہ ہم تو ترنول میں جلسہ نہیں چاہتے تھے اور خواہش تھی کہ ایف 9 پارک یا پریڈ گراونڈ میں جلسہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کا این او سی ہمیں پرسوں جاری کیا گیا، کل معلوم چلا کہ این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رؤف حسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجازت نامہ منسوخ کر کے یہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ترنول میں سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں تھا، پولیس کل ہمارے جلسہ گاہ سے ساری چیزیں لے کر چلے گئی جبکہ رات کو ہماری میٹنگ ہوئی اور فیصلہ ہوا کہ جلسہ تو کرنا ہی کرنا ہے تاہم صبح ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ،ہمیں امید ہے کہ سوموار کو یہ کیس لگے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے جلسے تو ہوں گے، یہ فسطائیت ہے کہ ساری پابندیاں پی ٹی آئی جلسوں کے لیے ہیں، دیگر جماعتیں جلسے کر رہی ہیں ،ان پر پر یہ پابندی کیوں نہیں ہوتی؟ ۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں کہا کہ اے پی سی میں جائیں۔