Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستانی حج، عمرہ اور زیارتوں پر ساڑھے تین ارب ڈالر سالانہ خرچ کرتے ہیں، رپورٹ

Share your love

کراچی:پاکستانی شہری حج، عمرہ اور زیارات پر 3 ارب 50 کروڑ ڈالر سالانہ خرچ کرتے ہیں۔

کراچی سے نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمرے پر 2 ارب ڈالر، حج پر ایک ارب ڈالر اور زیارتوں پر 50 کروڑ ڈالر خرچ کرتے ہیں۔

ریسرچ رپورٹ کے مطابق عیدالاضحٰی پر ڈھائی ارب ڈالر کے جانور قربان کرتے ہیں جس کا کہ مجموعی خرچ 3 ارب ڈالر ہوتا ہے۔

ریسرچ رپورٹ کے مطابق قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے لیدر سیکٹر کی 37 فیصد ضروریات پوری ہوتی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!