Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 2دہشت گردہلاک ، کیپٹن شہید

Share your love

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گردہلاک جبکہ پاک فوج کے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9 جولائی 2024 کو شمالی وزیرستان کے ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے راولپنڈی کے رہائشی چوبیس سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے شہید کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی کی این ایل ائی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی عمر 24 سال ہے جنہوں نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!