فیڈرل بورڈ میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی کو کرے گا
Share your love
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میٹرک 2024 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی جمعہ کو دن 11 بجے کرے گا۔
اس سلسلہ میں تقریب اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم محی الدین احمد وانی مہمان خصوصی ہوں گے۔
فیڈرل بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کے نتائج فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری نہیں ہونگے، رزلٹ ویب سائٹ کی بجائے ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق جن امیدواروں نے رجسٹریشن کے وقت موبائل نمبر دیئے تھے ان کو ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج بھجوائے جائیں گے۔