Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شاہین آفریدی کے ناروا رویے اوربدتمیزی کی شکایت کے باوجود ایکشن نہیں لیا گیا،کوچز کی رپورٹ میں انکشاف

Share your love

 

لاہور: سلیکشن کمیٹی کے ممبرز وہاب ریاض، عبدالرزاق اور منیجر منصور رانا کو عہدوں سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز نے چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جس میں کوچز نے چند کھلاڑیوں کو نان سیریس قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن اور اظہر محمود نے شاہین شاہ آفریدی کے ناروا رویے کی شکایت کی، دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی کے ناروا رویے کی نشاندہی کی گئی جس وہاب ریاض اور منیجر منصور رانا نے شاہین شاہ آفریدی کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ شاہین شاہ آفریدی دوروں کے دوران بدتمیزی کرتے تھے اور ساتھ ہی کوچز اور ٹیم انتظامیہ کی بات بھی نہیں سنتے تھے، کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کیخلاف لابی کی اس کے علاوہ کرکٹرز کے ایک دوسرے کیخلاف پلاننگ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے فارغ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سلیکٹرز کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بنا پر ہٹایا گیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل چیئرمین محسن رضا نقوی نے ورلڈ کپ 2024ء میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ میں سرجری کا آغاز کرتے ہوئے وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو سلیکشن کمیٹی جبکہ منصور رانا کو ٹیم منیجر کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا کچھ عرصے سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر اعتماد برقرار نہیں رہا تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ کے انتخاب میں ان کا عمل دخل زیادہ تھا اور ان سلیکٹرز نے انہی کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!