یو اے ای کی فرسٹ ویمن بینک کی خریداری میں اظہار دلچسپی
Share your love
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے فرسٹ ویمن بینک کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی۔
وزارت نجکاری ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے لگا ہے، ذرائع نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اورمتحدہ عرب امارات کی حکومت نے ویمن بینک کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے حکومت پاکستان کو سرمایہ کاری کی پیش کش کردی تھی، بینک کے لیے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نجکاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، پاکستان حکومت نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نج کاری کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے۔
فروری 2024 سے بینک کی گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نج کاری پر غور کیا جا رہا ہے، نجکاری بینک کی کارکردگی بہتر بنائے گی۔