جیت گیا تو دنیا کی جنگیں ایک ٹیلی فون کال پر ختم کرا دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
Share your love
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین اور حماس اسرائیل کی جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو ایسی جنگیں صرف ایک ٹیلی فون کال پر ختم کرادیں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیلی سرزمین میں گھس کر حملے کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو اسرائیل پر کبھی حملہ نہیں ہوتا۔
جوبائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دنیا ہم پر ہنس رہی ہے۔ موجودہ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور یہ الیکشن ملکی تاریخ میں اہم ترین ثابت ہوں گے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وہ میری کمی محسوس کر رہے ہوں گے۔
ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ سرحدی دیوار مکمل کرنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں تارکین وطن کے لیے سخت پالیسی کا عندیہ دیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر قاتلانہ حملے کے دوران ہلاک ہونے والے شہری کے لواحقین کے لیے 63 لاکھ ڈالر جمع کرنے کا اعلان بھی کیا۔