برازیلین نیول چیف کا دورہ پاکستان، باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون پر گفتگو
Share your love
اسلام آباد: سربراہ پاک بحریہ سے برازیلین نیوی کے سربراہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برازیلین نیول چیف آف اسٹاف نے دونوں ممالک میں ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کو ختم کرنے اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
برازیلین نیول چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ ’’ہم بحری افسران کے باہمی تبادلوں کے ذریعے دونوں ممالک میں بہتری لا سکتے ہیں جبکہ دو طرفہ کمیونیکیشن کے ذریعے دونوں ممالک کی بحری صنعت کے دفاع کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے، بحری کنٹرول میں برازیلین نیوی پاکستان کی مہارت میں بہت دلچسپی رکھتی ہے۔