Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ہر خطرے کیخلاف اسرائیل کی سلامتی کے لئے لوہے کی ڈھال بن کر کھڑے ہوں گے،امریکا

Share your love

واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہر خطرے کے خلاف سب سے بڑی ڈھال بن کر کھڑا ہوگا۔

العربیہ نیوز سے گفتگو میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ فٹبال گراؤنڈ پر راکٹ حملوں میں اسرائیلی بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار حزب اللہ ہے۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے مزید کہا کہ حملے میں حزب اللہ کے ملوث ہونے پر کوئی شک نہیں لیکن یہ حملہ سوچ سمجھ کیا گیا یا غلطی سے ہوا۔ ابھی یہ معلوم کرنا باقی ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان سمیت کئی جگہوں سے سلامتی کا خطرہ ہے۔ ہر ممکنہ خطرے پر امریکا اپنے دوست اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے لوہے کی ڈھال بنے گا۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل نے اس حملے کی مذمت اور اسرائیلی بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نیتن یاہو کو یقین دلایا کہ امریکا ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گولان کی پہاڑیوں میں فٹبال کے میدان پر راکٹس حملے میں 11 اسرائیلی ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے تھے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ حزب اللہ نے حملے میں ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کو مسترد کردیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!