Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حکومت کو ٹیکسز میں اضافے کے لئے عوام کو سہولیات دینی ہوں گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Share your love

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکسز بڑھانے کے لیے عوام کو سہولیات دینا ہوں گی۔ٹیکس نادہندگان ملک اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، ٹیکس واجبات کی ادائیگی سے معیشت مضبوط ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا اور چین دونوں بلاکس کے ساتھ آگے چلنا ہے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اگر ٹیکسز بڑھانے ہیں تو حکومت کو بھی عوام کو سہولیات دینا ہوں گی، مقامی سطح پر ٹیکسز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ مجھے کہتا ہے آپ نے ہمارے لئے کیا کیا، کوشش کر رہے ہیں نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجر دوست اسکیم متعارف کرائی ہے، تاجروں کیلئے ٹیکسیشن کے عمل کو انتہائی آسان کردیا ہے، ٹیکس نادہندگان ملک اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، ٹیکس واجبات کی ادائیگی سے معیشت مضبوط ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تاجر اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، ایف بی آر کی اصلاحات پر ہر ہفتے میٹنگ ہوتی ہے، وزرائے اعلیٰ زرعی شعبے میں ٹیکس کیلئے قانون سازی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نان فائلز کا پورا لائف سٹائل کا ڈیٹا موجود ہے، ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہوگا، نان فائلرز کو ٹیکس افسران براہ راست نوٹس نہیں بھیج سکیں گے، اس کے نتیجے میں ایف بی آر سے ہراسگی ختم ہوگی، نان فائلز کو سینٹرلائزڈ طریقے سے نوٹس کئے جائیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!