Enter your email address below and subscribe to our newsletter

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، 43 نکاتی ایجنڈہ جاری

Share your love

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس میں 43 نکاتی ایجنڈے پر غور و فکر کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایجنڈا جاری کر دیا ہے، اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ ملک کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی اس کے علاوہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ایک اور بل پیش ہونے کا امکان ہے۔

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا جائے گا اور رکن اسمبلی بلال اظہر کیانی بل کو پیش کریں گے جبکہ رکن اسمبلی زیب جعفر الیکشن ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں توہین عدالت سے متعلق قانون کی منسوخی اور آرٹیکل 184 میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی شامل ہے، اجلاس میں جے یو آئی کے نور عالم خان کی توہین عدالت قانون کی منسوخی کا بل پیش کریں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!