Enter your email address below and subscribe to our newsletter

کے پی میں بدعنوانی کی شکایات، بانی تحریک انصاف نے جائزے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی

Share your love

پشاور: بانی پی ٹی آئی نے صوبائی وزیر شکیل خان کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حکومتی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں سابق گورنر شاہ فرمان، قاضی انور اور مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو شامل کیا گیا ہے، کمیٹی خیبرپختونخوا حکومت کے معاملات کا جائزہ لے گی اور بانی چیئرمین کو رپورٹ پیش کرے گی

 

سابق گورنر شاہ فرمان نے بانی چیئرمین کی جانب سے کمیٹی بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین رکن کمیٹی بانی چیئرمین کی ہدایت پر بنائی گئی ہے اور جو ہدایات بانی چیئرمین نے جاری کی ہیں اسی ہدایات پر کام کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کی شکایت کو لیکر صوبائی وزیر شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی اور انھیں صوبے میں مختلف محکموں میں ہونے والے بدعنوانی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!