Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سٹاک ایکسچینج میں100انڈیکس 78ہزار 321کی سطح پر آگیا ،روپے کی قدرمستحکم

Share your love

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدربھی مستحکم ہے۔

آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں100انڈیکس 95پوائنٹس اضافے سے 78ہزار 321کی سطح پر آگیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 485 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 4 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں آج روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!