بنگلہ دیش میں 5 اگست کو لوگوں نے وزیراعظم ہاوس میں کیا کچھ کیا؟ تصویری جھلکیاں
Share your love
بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کے مجسمے پر برستے ہتھوڑے، وزیراعظم ہاوس میں حکومت مخالف طلبہ تنظیم کے نوجوانوں نے دی ۔یہ وہ مناظر ہیں جو پاکستان میں ہونے والے 9 مئی کی یاد تازہ کرتا ہے جب جناح ہاوس لاہور پر ایک جماعت کے کارکنوں نے نعرے بلند کئے اور پرتعیش اشیاء پر ہاتھ صاف کئے۔
ان مناظر کو جہاں دنیا بھر میں لوگوں نے دیکھا وہی سوشل میڈیا صارفین نے مناظر کو گذشتہ سال پاکستان میں ہونے والے 9 مئی کے واقعات نے تشبیہ دی۔
9 مئی 2023 کو پاکستان کی سابق حکمران جماعت کے وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرقانونی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے ہوئے جن میں سے ایک کے دوران مظاہرین لاہور کور کمانڈر ہاؤس کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے اور کور کمانڈر ہاؤس سے اشیا چرائی گئیں۔ ان چوری شدہ اشیاء میں ایک مور بھی شامل تھا۔
ڈھاکہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد وزیراعظم ہاوس سے فرنیچر اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔
عمارت کے اندر موجود کمروں میں لوگوں کو صوفوں پر آرام کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
وزیراعظم ہاوس میں کچھ نوجوانوں کو حسینہ واجد کے بیڈ پر آرام فرماتے ہوئے بھی دیکھا گیا جبکہ 9 مئی 2023 کو پاکستان میں جناح ہاوس لاہور میں کارکنوں کو صوفوں پر آرام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ڈھاکہ میں وزیراعظم ہاوس دو افراد کو ریفریجریٹر بھی لے کر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔