ویتنامی خاتون کا گزشتہ 30 سال سے مسلسل جاگنے کا دعویٰ
Share your love
ہو چی منھ: ایک ویتنامی خاتون اپنی 30 سال سے نہ سونے کی حالت کیوجہ سے عالمی سطح پر سرخیوں میں آرہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ Nguyen Ngoc My Kim نامی خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ پچھلی تین دہائیوں سے مسلسل جاگ رہی ہیں۔
کِم کو اپنے آبائی صوبے لانگ این میں کبھی نہ سونے والی کے نام سے جانا جاتا ہے اور وہ یہ عرفی نام خوشی سے قبول کرتی ہیں کیونکہ یہ بظاہر ان کے لیے موزوں ہے۔
جب بھی کم کی شہرت نے میڈیا کی توجہ انکی جانب مبذول کروائی،انہوں نے ہمیشہ اس بات کی تصدیق کی کہ وہ کئی دہائیوں سے نہیں سوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیند کی مکمل کمی نے ان کی صحت کو بالکل متاثر نہیں کیا۔ تاہم وہ ہمیشہ سے ہی بغیر نیند کے کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تھیں۔
جب سے وہ چھوٹی تھیں تب سے وہ دیر تک جاگتی تھیں۔ پہلے تو وہ رات گئے تک پڑھنا پسند کرتی تھی اور بعد میں جب انہوں نے سلائی کا کام کرنا شروع کیا تو انہوں نے اپنے آرڈرز کو پورا کرنے کے لیے دیر تک رات کو کام کیا۔
اور ایک وقت ایسا آیا کہ انہیں سونے کی بالکل ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔