Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری

Share your love

اسلام آباد:الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن صدر مملکت کے دستخط کے بعد جاری کیا گیا، گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی نیا قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

چھ اگست کو قومی اسمبلی اور سینیٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا، نئی ترامیم کے تحت انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا۔

الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے مطابق مقررہ مدت میں فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی حقدار نہ ہوگی، کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہوگا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!