پمز اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ
Share your love
اسلام آباد: اسلام آباد کے پمز اسپتال میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔
فوکل پرسن ڈاکٹر نسیم اختر کے مطابق متاثرہ شخص سعودی عرب کے شہر جدہ سے پاکستان آیا ہے۔ منکی پاکس سے متاثر47 سالہ شخص آزاد کشمیر کا رہائشی ہے جسے پمز اسپتال میں قائم خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت قومی صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں پاکستان میں پہلا منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ خیبرپختوانخوا سیتعلق رکھنے والا شخص خلیجی ملک سے آیا تھا اور اس میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔