Enter your email address below and subscribe to our newsletter

لبنانی وزیر توانائی کو آفس میں بال کٹوانا مہنگا پڑ گیا

Share your love

بیروت: لبنان کے وزیرِ پانی و توانائی اپنے دفتر میں بال کٹوانے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد سے عوام کے غم و غصے کی زد میں آگئے ہیں۔

2021 میں قائم ہونے والی نجیب مکاتی کی حکومت میں بطو وزیر پانی اور توانائی کام کرنے والے ولید فیاض اپنی تازہ ترین تصویر وائرل ہونے کے بعد سے عوام کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف کا کہنا تھا ’کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ انسان ملک میں بجلی کے مسائل کا ذمہ دار ہے؟‘

ایک صارف نے لکھا ’ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔‘

مزید پوسٹس میں سوالات اٹھائے گئے کہ حکومت کی جانب سے زاہرانی پلانٹ میں آخری پیداواری یونٹ کے بند ہونے کے تازہ ترین اعلان کے بعد سے ولید فیاض کا کیا ہے؟۔

تصویر پر عوام کے غم و غصے کی ایک بڑی وجہ لبنان میں توانائی کے بحران کے باوجود وزیر کا روشنی سے چمکتا ہوا آفس قرار دی جارہی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!