Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہرکے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

Share your love

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ پی ڈبلیو ڈی کے امور کی منتقلی کا جائزہ لے گی اور بیرون ملک تزئین و آرائش کے کنونشن کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔

وفاقی حکومت میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کے پہلے مرحلے کی سفارشات پیش کی جائیں گی اور سی سی ایل سی اور ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں ایل ڈی آئی آپریٹرز کے بقایاجات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی اور وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

وفاقی کابینہ ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد اور آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے گی۔

کابینہ ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کے لیے ایک ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری دے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!