Enter your email address below and subscribe to our newsletter

راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کے سر پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا

Share your love

راولپنڈی: بنگلادیش نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں میچ جیتنے کیلئے محض 115 رنز درکار ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، پاکستان کے سر پر بنگلادیش کیخلاف تاریخ میں پہلی بار وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے 42 رنز بنا لیے بغیر کسی نقصان کھیل کا آغاز کیا تاہم 16 رنز کے اضافے پر بنگال ٹائیگرز نے ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے میر حمزہ اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے جبکہ بنگلا دیش کی میچ پر گرفت مضبوط ہے، بنگلادیش کو تاریخی کلین سویپ کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے اور ان کے پاس 8 وکٹیں بھی موجود ہیں۔

ادھر اگر پاکستان کو میچ جیتنا ہے تو 10 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرنا ہو گا، قومی ٹیم دوسری اننگز میں 172رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور بنگلا دیش کو میچ جیتنے کیلئے 185 رنز کا ہدف ملا تھا۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بھی آج راولپنڈی میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے، اگر میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو قومی ٹیم کلین سویپ سے تو بچ جائے گی مگر سیریز برابر کرنے کا موقع ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 172 رنز پر آوٴٹ ہو گئی۔

قومی ٹیم نے 9 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو 47 کے مجموعی سکور پر اوپنر صائم ایوب 20 رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہو گئے جبکہ اس کے بعد کپتان شان مسعود 62 کے مجموعی سکور پر 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان شان مسعود کے بعد تجربہ کار بلے باز بابر اعظم بھی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی، بابراعظم پوری سیریز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکے۔

نائب کپتان سعود شکیل 2، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 43، محمد علی صفر، ابرار احمد 2 اور میر حمزہ 4 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 47 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز نے کھیل کا شاندار آغاز کیا تاہم سٹیڈیم میں کم روشنی کی وجہ سے میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔

کھیل کے تیسرے روز پاکستانی باوٴلرز نے شاندار کم بیک کیا، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے جارحانہ باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے ٹاپ 6 بیٹر کو محض 26 رنز کے عوض پویلین بھیج دیا تھا۔

بنگلادیش کی جانب سے شادمان اسلام 10، کپتان نجم الحسین شانتو 4 ،مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2 جبکہ ذاکر حسن اور مومن الحق ایک ایک رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔

بعدازاں لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 165 رنز بناکر بنگلادیشی ٹیم کی میچ میں واپسی ممکن بنائی، مہدی 78 اور لٹن داس 138 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، تسکین احمد ایک اور ناہید رانا صفر پر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں صرف 9 رنز پر 2 وکٹیں گنوادی تھیں، عبداللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

قبل ازیں بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے 274 رنز کے تعاقب میں 262 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق کی صورت میں صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا تاہم کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی بعدازاں شان 57، صائم ایوب 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مڈل ا?رڈر بیٹر سعود شکیل 16، بابراعظم 31 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 29 اور ا?غا سلمان 54، خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد صرف 9 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہین رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پاکستان کو جلد آؤٹ کر کے برتری حاصل کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے بے چین ہیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!