Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الیکشن کمیشن نے فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کیلئے افسران کو ذمہ داری سونپ دی

Share your love

 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کے لیے افسران کو ذمے داری سونپ دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فارمز کی تصدیق کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس حوالے سے این اے 1 سے 266 تک فارمز کی تصدیق کے ٹیم لیڈر محمد ناصر خان ہوں گے جبکہ پی کے 1 سے 115 تک کے ٹیم لیڈر کاشف عباس ملک ہوں گے۔

پی پی 1 سے297 تک کے ٹیم لیڈر بھی کاشف عباس ملک ہوں گے اور پی ایس 1 سے 120 تک کے ٹیم لیڈر بھی کاشف عباس ملک ہی ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی بی 1 سے 51 تک کے ٹیم لیڈر بھی کاشف عباس ملک ہوں گے جبکہ وقاص ملک کو تصدیق کے عمل کے لیے سپروائزر مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمز کی تصدیق کے انچارچ سید ندیم حیدر ہوں گے۔

پولنگ سٹیشنز کی لسٹ کے مطابق ان افسران پر مشتمل ٹیمز اپ لوڈ فارم 45 اور 46 کی تصدیق کریں گی جبکہ مسنگ فارم 45 اور 46 کی نشاندہی بھی کریں گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسنگ فارم 45 اور 46 کی تفصیلات تیار کی جائیں گی، ٹیمز ان فارمز کی شناخت کریں گی جو پڑھنے کے قابل نہیں، ٹیمز اس کی بھی تصدیق کریں گی کہ تمام فارم 47، 48 اور 49 اپ لوڈ کیے گئے ہیں، ٹیمز کو کام 7 روز میں مکمل کرنے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کے مطابق چیک کیا جا رہا ہے کہ فارمز ویب سائٹ پر درست انداز سے اپ لوڈ ہوئے یا نہیں، 92 ہزار پولنگ سٹیشنز کے فارمز دیکھنا مشکل کام ہوتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حلقوں کے لیے ٹیمز بنائی ہیں کہ وہ فارمز کو کنفرم کر دیں، کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے، بس چیکنگ کر رہے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!