Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پی ٹی آئی والے پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر پاوٴں پڑ جاتے ہیں، فیصل واوڈا

Share your love

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناہے کہ علی امین گنڈا پوراتنی لمبی میٹنگ کرکے گئے ہیں، پریس ریلیزکو کیسے مان لوں کہ وہ پھنے خان ہیں، پی ٹی آئی والے پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر پاوٴں پڑ جاتے ہیں ،اسٹبلشمنٹ کو اب ایسے لوگوں پر رحم نہیں کرتا چاہیے۔ اسٹبلشمنٹ کیخلاف جو کام پی ٹی آئی نے کیا وہی حکومت کررہی ہے ، وزیر اعظم ،اسپیکر کو کچھ نہیں پتہ ملک آٹو پر چل رہا ہے، حکومت اپنی خواتین کا دفاع نہیں کرسکتی تو سائیڈ پر ہوجائے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈنے کہا حکومت نے گرفتاریاں کیں اور اسپیکرکہتے ہیں مجھے نہیں پتہ۔وزیر اعظم اور ا?ئی جی کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ۔حکومت نے جو اسٹینڈ لیا ہے اس پر اب کھڑی رہے ، حکومت کو چاہئیے کہ جمہوریت اور آمریت کا کھیل نہ کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے کیک،پیسٹری کھا کرگئے ہیں، اگلی بارپیٹیس گرم اور ساتھ کریم بھی ہوگی، علی امین گنڈا پورکا کوئی ویڈیوبیان نہیں دیکھا ، علی امین گنڈا پوراتنی لمبی میٹنگ کرکے گئے ہیں، پریس ریلیزکوکیسے مان لوں کہ وہ پھنے خان ہیں، فیصل واوڈا کا کہنا تھا پی ٹی ا?ئی جو کام کررہی ہے حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف وہی کر رہی ہے۔

جب ان کوگرفتارکررہے تھے تب جمہوری نہیں تھے، گرفتاریاں کرنے کے بعد جمہوری ہوگئے ہیں، حکومت ملبہ فوج پرڈالنے والا کھیل نہ کھیلے، حکومت نے ایکشن لیا ہے تواپنے موقف پرقائم رہے،یہ اپنے گھر کی خواتین کا دفاع نہیں کررہے ملک کی خواتین کا دفاع کیسے کریں گے؟ بانی پی ٹی آئی کویہ پتہ تھا کچھ بڑا ہونا ہے، دنیاوی اورقانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں دیکھ رہا ہوں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!