Enter your email address below and subscribe to our newsletter

علی امین گنڈا پور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، خواجہ آصف

Share your love

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، ہم نہیں پوچھتے یہ خود ہی پوچھ لیں وہ کیا کرتا رہا گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے اس پر بھروسہ نہ کریں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران بات کرنے کی اجازت ملنے پر خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی پارلیمنٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائی ہے ایسا لگتا ہے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی پی ٹی آئی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، میں اس کمیٹی کا ممبر نہیں رہنا چاہتا، جن باتوں کی مذمت ہو چکی کل کمیٹی میں وہی باتیں دہرائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں بھی یہ گرفتاری کا رونا روتے رہے، یہ کمیٹی صرف ایوان کے تقدس کی بحالی کے لیے بنائی گئی، میں نے اپنی پارٹی کو بتا دیا ہے میں اس پارٹی کا حصہ نہیں بنوں گا اپنے دور حکومت میں جو ان لوگوں نے ہمارے ساتھ اور فیملیوں کے ساتھ کیا اس وقت یاد نہیں تھا؟ نواز شریف، مریم نواز کے ساتھ جو سلوک ان لوگوں نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نے اپنے دور میں چیئرمین نیب کو جس طرح استعمال کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، پی ٹی آئی اپنی زیادتیوں کا ذکر ضرور کرے مگر اپنے چار سالہ دور کی کارروائیوں پر ندامت کا اظہار کرے۔ ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، ہم نہیں پوچھتے یہ خود ہی پوچھ لیں وہ کیا کرتے رہے ساری رات وہاں؟ گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے اس پر بھروسہ نہ کریں۔

اجلاس میں نکتہ اعتراض پر پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی وی ہماری کوریج نہیں دیتا پی ٹی وی کو ایوان میں بند کردیا جائے۔اس پروزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نہ پریس گیلری بند ہے نہ رپورٹرز کو روکا گیا ہے پی ٹی وی پر اپوزیشن کی خبریں چلانا شروع کی ہیں،پی ٹی وی میں اینکرز کو بھارتی کیا گیا ان کو بھی کہا ہے اپوزیشن کو بلائیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکی جانب سے پیش کیاگیا بھنگ کا کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی بل اسمبلی 2024 ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔بعدازاں قومی اسمبلی اجلاس کل دوپہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قبل ازیں صحافیوں سے بات چیت میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے بھی چھ چھ سات مہینے جیلیں کاٹی ہیں، مجھے نہیں پتا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے بھی گرفتاری ہوئی۔ مجھے لگتا ہے کہ باہر سے ہوئی ہیں۔ سیاسی ورکر کی بھی ایک عزت ہوتی ہے شان سے گرفتاری دیں، میری بھی جیل میں ہتھکڑی لگے ہوئے اپنے بچوں سے ملاقات ہوتی تھی، پاکستان میں ہی نہیں ایسا ہوتا بلکہ ہر ملک میں ہوتا ہے۔

ادھر پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی معافی نہ مانگنے پر بائیکاٹ کیاگیابیٹ رپورٹرز کی جانب سے بائیکاٹ کرنے پر شبلی فراز کا صحافیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں ڈسٹرب کرنے آئے ہیں آپ کو کسی نے بھیجا ہے۔اپ ڈسٹرب کرنے ائے ہیں اسکا تو مطلب ہے آپ بھیجے گئے ہیں۔ جبکہ صحافیوں نے مطالبہ کیاکہ ہمیں بیٹ رپورٹرز کی تنظیم نے بھجا تاکہ دوران کانفرنس پیغام آپ تک پہنچا دیں۔صحافیوں کی زندگیوں کو خطرات ہیں علی امین معافی مانگے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!