وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحاتی پیکیج کی کل پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Share your love
عدالتی اصلاحات کی منظوری کے حوالے سے وزیراعظم نے ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔وفاقی حکومت عدالتی اصلاحاتی پیکیج کل پارلیمنٹ سے منظور کرائے گی وزیراعظم نے تمام اراکین کی مکمل حاضری کو یقینی بنا نے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات پر پیکیج اور پارلیمان سے منظوری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
اجلاس کے بعد ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشایئہ بھی دیا جاے گا ، جس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کو بھی دعوت دی جاے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت عدالتی اصلاحاتی پیکیج کل پارلیمنٹ سے منظور کرائے گی۔وزیراعظم نے تمام اراکین کی مکمل حاضری کو یقینی بنا نے کی ہدایت کردی ہے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیر اعظم نے حکومتی اتحاد کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو پیر تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے لیے بھی متحرک ہے۔