چیف جسٹس کو اپنا ٹائم پورا کر کے رخصت ہوجانا چاہیے، شاہد خاقان عباسی
Share your love
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام و انتشار کا شکار ہے، قاضی فائز عیسیٰ صاحب کو فی الفور اپنا ٹائم پورا کر کے رخصت ہو جانا چاہیے۔ ملک کو آئین کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
مری پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام و انتشار کا شکار ہے، ملک کو آئین کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی ترمیم ہو رہی ہے اور پارلیمنٹ بے خبر ہے، رات کی تاریکی میں آئین پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، قاضی فائز عیسی صاحب کو فی الفور اپنا ٹائم پورا کر کے رخصت ہو جانا چاہیے۔
سابق وزیراعطم نے کہا کہ پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا لیکن کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ عوام کے مینڈیٹ کو بھی چوری کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو چھوڑ دیا، عمران خان کرپشن ختم کرنے آئے تھے لیکن آج کرپشن دس گنا بڑھ چکی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی حمایت حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔