چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
Share your love
اسلام آبادچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ا?ف پاکستان کا جوابی خط 4 صفحات پر مشتمل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے جوابی خط میں لکھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ججز کمیٹی میں شامل ہونے کا کہا گیا تو انہوں نے ججز کمیٹی میں شامل ہونے سیمعذرت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت پر جسٹس امین الدین خان کو ججز کمیٹی میں شامل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خط میں چیف جسٹس نے جسٹس منیب کو کمیٹی میں شامل نہ کرنے کی 11وجوہات بتادیں۔
چیف جسٹس نے جوابی خط میں لکھا کہ سینئرججزسے انکارویہ انتہائی درشت تھا اورایسا جسٹس منصور آپ کے اصرار پر کیا گیا، قانون کے تحت آپ اس بات پرسوال نہیں اٹھاسکتے کہ چیف جسٹس کس جج کوکمیٹی میں شامل کرے۔