Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہوگئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

Share your love

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر قرض کی پہلی قسط جاری کردی ہے جو موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 37 ماہ کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے 7 ارب ڈالر کی پہلی قسط ایک ارب دو کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی پہلی قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور اس کو 30 اکتوبر 2024 کو جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح سے بلند ہوگئے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!