حسن نصر اللہ کی شہادت،ایران کا لبنان میں فوجیں بھیجنے کا عندیہ
Share your love
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر ایران نے خطے کی بڑھتی کشیدگی پر اپنی فوج بھیجنے کا عندیہ دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور محمد حسن اختری نے عندیہ دیا کہ لبنان اور گولان کی پہاڑیوں پر ایرانی فوجوں کی تعیناتی کیلئے اجازت دینے کی تیاری کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران آنے والے دنوں میں فوج بھیجنے کے حوالے سے عوامی رجسٹریشن شروع کرے گا۔
نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران 1981 کی طرح لبنان میں قابض صہیونیوں سے لڑنے کیلئے اپنے فوجی دستے لبنان بھیج سکتا ہے۔
ایران کا یہ اقدام حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے فوری بعد سامنے آیا، اسرائیل کے اس حملے میں مزاحمتی تنظیم کے سینئر رہنما علی کرکی شہید ہوئے تھے۔