Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پنجاب الیکشن ٹریبونلز پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، الیکشن کمیشن کی اپیل منظور

Share your love

اسلام آباد: پنجاب الیکشن ٹربیونلز کے معاملے پر سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا 12 جون 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز پر دائر اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے عدالت نے آج سنایا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا اور پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

عدالت کا فیصلہ 5 صفر سے آیا جس میں کسی جج کی جانب سے فیصلے کی مخالفت نہیں کی گئی تاہم چیف جسٹس نے بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ بھی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تنازع جب آئینی اداروں کے مابین ہو تو محتاط رویہ اپنانا چاہیے، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر کسی فورم پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 12 جون کو پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کے لیے مزید 4 ججز کی تعینات کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!