Enter your email address below and subscribe to our newsletter

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اور3اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا

Share your love

کراچی: 2اور3اکتوبرکی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا،پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے مشاہدہ نہیں کیا جاسکےگا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق رواں سال کا دوسرااورآخری سورج گرہن 2 اور3اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا،تاہم پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکےگا۔ جنوبی اور شمالی امریکہ،پیسفک، اٹلانٹک اورانٹارکٹکا میں سورج گرہن کودیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کےمطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پرہوگا، سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز9 بج کر51 منٹ پرہوگا،11بج کر45 منٹ پرسورج گرہن اپنے عروج جبکہ رات 2بج کر47منٹ پرسورج گرہن اختتام پذیرہوگا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!