Enter your email address below and subscribe to our newsletter

علی امین گنڈاپور کا قافلہ ہیوی مشینری کے ہمراہ برہان انٹرچینج پہنچ گیا

Share your love

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ برہان انٹرچینج پہنچ گیا ہے، قافلے میں رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کرین، ٹریکٹر اور ہیوی مشینری بھی ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا قافلہ صوابی سے روانہ ہوا، قافلے میں موجود کارکنان ہیوی مشینری سے رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں، برہان انٹرچینج کے قریب پولیس کی جانب سے کارکنوں کو روکنے کیلئے شیلنگ کی گئی۔

اسلام آباد میں ڈی چوک کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

فیض آباد چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جبکہ پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

راولپنڈی میں بھی شمس آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔ اب تک مختلف مقامات سے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے بلیو ایریا جناح ایونیو پر چائنہ چوک کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک سے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سمیت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خانم کو تھانا ویمن منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا ہے۔

گرفتاری کے موقع پر صحافی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے سوال کیا کہ کیا کہیں گی آپ؟، جس کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ گرفتار کرنا ہے تو گرفتار کر لیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!