اگرکالی آئینی ترامیم روکنی ہیں تو ڈی چوک پر فوری احتجاج کرنا ہوگا،عامر مغل
Share your love
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عامر مغل نے پارٹی قیادت کو احتجاج کرنے کی درخواست کردی۔
پی ٹی آئی کے صدر اسلام آباد ریجن عامر مغل نے اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی قیادت کو احتجاج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگرکالی آئینی ترامیم روکنی ہیں تو ڈی چوک پر فوری احتجاج کرنا ہوگا، عمران خان کا واضح حکم ہے کہ کالی آئینی ترامیم کے خلاف ڈی چوک احتجاج جاری رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ قیادت پر اس وقت تک اعتماد ہے جب تک عمران خان کو آپ پر اعتماد ہے، اگریہ ٹولہ کالی آئینی ترامیم کرنے میں کامیاب ہو گیا تو جدوجہد بہت لمبی اور مشکل ہو جائے گی، میرے اوپر پولیس کانسٹیبل قتل کا جھوٹا کیس ڈال کر مجھے احتجاج سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔
عامر مغل نے کہا کہ اس کے باوجود میں احتجاج کیلئے تیار ہوں کیونکہ میری گرفتاری سے زیادہ ضروری عمران خان کی رہائی ہے۔