Enter your email address below and subscribe to our newsletter

عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی راہداری ضمانت منظور

Share your love

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پی ٹی آئی رہنماوٴں کی درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر بیرسٹرمحمد علی سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں راہداری ضمانت دی جائے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کی 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کر لی۔

بعد ازاں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کی۔

دورانِ سماعت عمرایوب نے کہا کہ ڈی چوک پراحتجاج کے بعد مجھے 22 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس کیلئے جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، راہداری ضمانت دی جائے۔

عدالتِ عالیہ نے 7 نومبر تک عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کر کے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!