پی ٹی آئی کے شوکاز نوٹس پر زین قریشی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی
Share your love
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر استعفیٰ دے دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور اس کی وجہ پارٹی کی جانب سے دیے جانے والے شوکاز کو قرار دیا۔
زین قریشی نے لکھا کہ میں نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، آزادانہ اور شفاف انکوائری اور پارٹی کے حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی پارٹی، اپنے لیڈر بانی پی ٹی آئی اور اپنے والد کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔
خیال رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی میں حکومت کی حمایت کرنے پر تحریک انصاف نے اپنے 6 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے کیونکہ پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کی منظوری کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔پی ٹی آئی کے شوکاز نوٹس پر زین قریشی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی