Enter your email address below and subscribe to our newsletter

انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 1997ء قومی اسمبلی میں پیش

Share your love

اسلام آباد:انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 1997ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بل وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے غور کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں شگفتہ جمانی نے پوچھا کہ کیا بحری جہازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز بھیجنے کی پالیسی زیرِ غور ہے؟

اس پر وفاقی وزیرِ بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بحری جہازوں کے سفری نرخ بہت زیادہ رعایتی نہیں، اس پر غور کر رہے ہیں، بحری جہازوں پر عازمین کو لے جانا اتنا قابلِ عمل نہیں۔

دوسری جانب وقفہ سوالات میں پی ٹی آئی کے رکن اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی سنجیدگی کا عالم دیکھ لیں کہ نہ تو وزراء آئے ہیں، نہ حکومتی ارکان۔

انہوں نے کہا کہ کل ہم اڈیالہ جیل گئے تھے۔

اسپیکر نے اسد قیصر کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ اس پر وقفہ سوالات کے بعد بات کریں پلیز۔بعدازاں قومی اسمبلی کااجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!