Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بانی پی ٹی آئی نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کی،فیصل چوہدری

Share your love

 

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو گی۔انہوں نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کی

 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ دو سماعتوں پر بات نہیں کی، بات نہ کرنے کی وجہ سماعتیں مختصر ہونا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کی ہے، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے احتجاج جاری رکھیں گے۔

 

فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انتظار پنجوتھہ کے اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اڈیالہ جیل آنے والے غیر ملکی وفد کا بانی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی غیر ملکی وفد سے ملاقات نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ حکومت سے معیشت بھی نہیں سنبھل رہی، آزاد عدلیہ ہی رول آف لاء کی ضامن ہے، عدلیہ آزاد ہوگی تو رول آف لاء قائم ہوسکتا ہے۔

 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل ملاقاتوں میں رکاوٹ پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کو 30 دن سے اخبارات نہیں دیے جا رہے، ان کو ٹی وی بھی واپس نہیں کیا گیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!