بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے
Share your love
بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ظہیرالدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتے کیلئے معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان پرجس الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہےوہ بجلی روڈ پولیس تھانےکی حدود ہی نہیں ،واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست سے دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرجس الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہےوہ بجلی روڈ پولیس تھانےکی حدود ہی نہیں ہے۔ بجلی روڈ پولیس کی جانب سے ان کے خلاف مقدمے کا اندراج خلاف قانون ہے ۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ ون کی جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اور بجلی روڈ پولیس تھانے میں درج مقدمے کو ختم کیا جائیں۔جس پر عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری دو ہفتے کیلئے معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔