Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چوھدری سرور نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے (ق) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔

Share your love

چوھدری سرور نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے (ق) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ برطانیہ و پاکستان میں مشاورت کی تو ہر شخص نے یہی بات کہی شجاعت حسین ایماندار آدمی ہیں، انہوں نے ملکی سیاست کو آپس میں جوڑنے کا کردار ادا کیا، سیاست تعلق دشمنی میں تبدیل ہو چکے ہیں، مشکل ترین حالات کے باوجود سیاستدان اکٹھے نہیں بیٹھ رہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے آئیں نفرتوں کو ختم کریں سب کا ملک ہے، پاکستان آیا تو خواہش تھی یورپ کی طرح پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ہوگی، یورپ میں کونسلر اور ایم پی اے کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ علاقے کے لوگ دیتے ہیں، پاکستان میں ورکرز کا جیلوں میں جانا جیلوں میں ماریں کھانا ہی کردار ہوتا ہے، ق لیگ کے ورکرز سے محبت اپنے بیٹی بیٹوں کی طرح کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو اتنا مضبوط بنائیں گے کہ سب (ق) لیگ کو فوقیت دیں گے، ریسکیو 1122 پنجاب کا بہترین ادارہ ہے جسے کسی حکومت نے تبدیل نہیں کیا، پنجاب اوورسیز کمیشن بنایا مسائل تو ختم نہیں ہوئے لیکن ریلیف ہی ملا، تیس بلین ڈالر بیرون مِلک سے ہر سال اوورسیز پاکستانی بھیجتے ہیں جو آئی ایم ایف سے سال میں دو ملین ڈالر لیتے ہیں، پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو اقلیت اور خواتین کی طرح نمائندگی دیں گے، میری طاقت قوت (ق) لیگ کو فعال بنانے میں وقف ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسے ایسا بنائیں گے جو خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا، ملک میں گڈ گورننس دیدیں تو یہ ترقی کر سکتا ہے، بے روزگاری و صحت تعلیم کا نظام بہتر ہو سکتا ہے، جو پاکستان قائد اعظم نے بنایا تھا کیا ان کی امیدوں پر پورا اترے ہیں؟ ملکی ناسور بلیک مارکیٹنگ کرنے والا ہے ایسے لوگوں کو سخت سزا ملنی چاہیے، تمام اقلیت کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہماری پارٹی اقلیت کے حقوق کے لیے جدوجہد کرے گی

Share your love

Leave a Reply

Adresa ta de email nu va fi publicată. Câmpurile obligatorii sunt marcate cu *

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!