Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں ، حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

Share your love

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی) یوم مزدور منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔یہ دن کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔

دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں بھی شکاگو میں مزدوروں کی شاندار جہدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیشن کرنے کے لئے منایاجاتاہے ۔اس دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار منعقد ہورہے ہیں۔اور اس سلسلے میں تمام بڑے شہروں میں ریلیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

لیبر ڈے پر گوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا جبکہ ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔تاہم محنت کشوں کیلئے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتا ہوا ہے۔

1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کر کے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔

شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔

پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں مزدوروں کی حالت زارانتہائی ابتر دکھائی دیتی ہے ۔مزدور رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں، حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

ان کا مطالبہ ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں محنت کشوں کی نمائندگی کے بغیر مزدوروں کے مفاد میں قانون سازی نہیں کی جا سکتی اور تمام سیاسی جماعتوں کو مزدوروں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنا ہوں گی۔

پاکستان میں قومی سطح پر یوم مئی منانے کا آغاز 1973 میں پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سمیت مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ جن حقوق کے حصول کے لیے ان مزدووں نے اپنی جانیں قربان کیں، قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں، تکلیفیں سہیں، وہ حقوق تو اسلام نے ساڑھے چودہ سو سال پہلے ہی انسانوں کو عطا فرما دیئے تھے۔

ملازموں، ، خادموں یا غلاموں کے حوالے سے نبی مہربان ﷺکا ارشاد گرامی کا مفہوم ہے کہ ” یہ تمہارے بھائی ہیں جن کو تمہارے ماتحت بنایا ہے ، ان کو وہی کھلاوٴجو خود کھاوٴ، وہی پہناوٴ جو خود پہنو، ان سے ایسا کام نہ لو کہ جس سے وہ بالکل نڈھال ہوجائیں، اگر ان سے زیادہ کام لو تو ان کی اعانت کرو“ (بخاری و مسلم ) ذرا اس حدیث مبارکہ پر غور کیجیے تو معلوم ہوتا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی جارہی ہے۔ اس میں ان کی اچھی تنخواہ، ان کی استعداد کے مطابق کام، ان کے آرام، ان کی معاونت اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھنے کا حکم دیا جارہا ہے۔

ایک اور حدیث پاک کا مفہوم آپ کے سامنے رکھتے ہیں ، نبی اکرم ﷺ کا ارشاد پاک کا مفہوم ہے کہ ” ملازم اگر ستر بار بھی غلطی کرے تو اسے معاف کر دو“ کتنی پیاری بات ہے۔ کتنے حکیمانہ انداز میں یہ سمجھایا جارہا ہے کہ اگر تمہارے ملازم سے کوئی غلطی ہوجائے ، کوئی بھول چوک ہوجائے تو اس معاف کردو، یہ نہیں کہ اس کو سخت سزائیں دو یا بہت سے لوگ جسمانی سزا تو نہیں دیتے لیکن اپنی باتوں ، اپنے لہجے اور جملوں سے اپنے ملازموں، ماتحتوں کی روح کو زخمی کردیتے ہیں۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے اس کی ممانعت فرمائی ہے۔

ان تمام باتوں سے یہ معلوم ہوا کہ انسانی حقوق اور مزدوروں یا ملازموں کے حقوق کا سب سے بڑا چارٹر اسلام نے ہی دیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسلام کے پیغام کو دنیا میں زیادہ سے زیادہ پہنچائیں اور دنیا کو یہ بتائیں کہ دہشت گردی اسلام کی تعلیمات نہیں ہیں بلکہ اسلام تو دین فطرت ہے اور جن حقوق کے لیے شکاگو کے مزدوروں کو اپنی جانیں قربان کرنی پڑی تھیں وہ حقوق تو نبی پاک ﷺے صدیوں پہلے لوگوں کو عطا کرئیے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!