Enter your email address below and subscribe to our newsletter

توہین پارلیمنٹ بل قومی اسمبلی میں پیش،بل کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا

Share your love

اسلام آباد:توہین پارلیمنٹ بل قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔حکومت کی اور اپوزیشن کی بل کی حمایت اسپیکر نے بل مزید غور کیلئے قانون و انصاف کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے 7روز میں رپورٹ طلب کر لی۔۔وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا پارلیمنٹ اپنے حدود سے آشنا ہے۔ادارے حدود میں دخل اندازی سے گریز کریں۔

پارلیمنٹ کی توہین روکنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعت یکجا۔۔ پی ٹی آئی کے منحرف رکن رانا قاسم نون نے تحقیر مجلس شوریٰ بل 2023 تحریک کی صورت میں قومی اسمبلی میں پیش کیا تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بل کے فوری منظوری کی مخالفت کرتے ہوئے بل پرمزید غور کیلئے قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بھیجنے کی تجویز دیدی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اداروں کے احترام اور رٹ قائم کرنے کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے آئین میں ترمیم اور قانون سازی کا اختیار صرف پارلیمان کا ہے آئین کی تشریح کرنے والا ادارہ تشریح کے وقت پارلیمان کی حدود کو مدنظر رکھیں

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بل قائمہ کو بھیجنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری عزت اور بے عزتی کا معاملہ ہے۔۔

مسلم لیگ ن کے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اب مٹی پاو اور آگے چلو والی پالیسی نہیں چلے گی ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی، نواز شریف کو نا اہل کر کے آگے بڑھنے کا کہا گیاہمیں کبھی بندوق اور کبھی ہتھوڑے والے پکڑ لیتے ہیں پارلیمان کی کوکھ سے ادارے روشنی اور رہنمائی لیتے ہیں

اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی رائے کے بعد توہین پارلیمنٹ بل 2023 قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو سپرد کرتے ہوئے 7روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!