Enter your email address below and subscribe to our newsletter

عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے،سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات

Share your love

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج دن 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، انہیں سپریم کورٹ کی جانب سے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار دی تھی، تاہم بنی گالا جانے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاوٴس منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ا?ج اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دی تھی۔

ادھر عمران خان کی پیشی کے موقع پر امن عامہ قابو میں رکھنے کیلئے غیر معمولی سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کئے گئے، بوقت ضرورت فوجی جوان بھی ساتھ ہوں گے۔

پیشی کے موقع پر کسی غیر متعلقہ شخص کو ہائی کورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کی ریلی، اجتماع اور خطاب کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

پولیس ترجمان نے اعلامیے میں کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ جی ٹین اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ احتجاج کی کال دینے والوں سے گزارش ہے کہ نقص امن کا باعث نہ بنیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس قیام امن عامہ کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، سیاسی ورکرز سے گزارش ہے کہ قانونی عمل میں رکاوٹ نہ بنیں، احتجاج کیلئے اکسانے والے افراد کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!