Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سعودی عرب میں سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر خاتون یو ٹیوبر گرفتار

Share your love

ریاض: سعودی عرب میں سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر خاتون یو ٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ خاتون یوٹیوبر نے نے ادارہ امر بالمعروف کیخلاف گمراہ کن معلومات پھیلائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سمعی و بصری ابلاغ کے ادارے نے خاتون یو ٹیوبر کو امر بالمعروف و نہی عن المنکر ادارے کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا۔خاتون یوٹیوبر کا کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون یوٹیوبر نے نے ادارہ امر بالمعروف کیخلاف گمراہ کن معلومات پھیلائیں جس پر عوامی ردعمل آیا اور معاشرے کے اقدار اور اصولوں پر بھی سوال اٹھا۔ خاتون نے جو کیا وہ سوشل میڈیا سے متعلق طے شدہ لائحہ عمل کی خلاف ورزی ہے۔

خاتون یوٹیوبر کو طلب کرکے ان کا بیان لیا گیا تھا اور سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر انہیں قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!