Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا جاری،کارکنان کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Share your love

اسلام آباد:حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے باہر جاری دھرنے میں شامل کارکنان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔کارکنان نے چیف جسٹس اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نعرے بازی بھی کی

حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا جاری ہے، شاہراہ دستور پر مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے کارکنان سے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکن احتجاج اور دھرنے کے لیے صبح ہی سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون میں داخل ہوکر سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔

پی ڈی ایم کارکن گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے باہر پہنچے، جہاں ایف سی اور پولیس اہل کاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم کارکنان نے سپریم کورٹ کے ججز گیٹ کے سامنے سٹیج لگا لیا۔

اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے باوجود پولیس نے کارکنان کو جمع ہونے یا ریڈزون میں داخلے سے نہیں روکا جس کی وجہ سے جے یو آئی ف مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد شاہراہ دستور پر جمع تھی۔

کارکنان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے انکے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی۔

کارکنان نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کے خلاف نعرے درج تھے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!